ورلڈ بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں میں اضافے کی پیش گوئی کردی

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کا باضابطہ اجرا عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے کیا۔

10 سالہ فریم ورک کے مطابق2026  سے 2035 کے دوران پاکستان کے لیے اہم سماجی و معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک اگلے 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گا، وزیراعظم

ورلڈ بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرض بہ لحاظ جی ڈی پی اس سال 73.8فیصد جبکہ اگلے سال 74.7 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو بلند سیاسی، گورننس اور میکرو اکنامک خطرات کا سامنا ہے، سال 2027 تک قرضوں کی شرح بڑھ کر 75.2 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بنیادی پالیسی پر اتفاق رائے کے لیے ورلڈ بینک کے نئے پروگرام کا آغاز

’غربت، چائلڈ سٹنٹنگ میں کمی، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے سمیت صاف توانائی، بہتر ایئر کوالٹی، عوامی شمولیت کے ذریعے پائیدار ترقی، نجی سرمایہ کاری، روزگار اور تجارت میں اضافہ بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔‘

ورلڈ بینک کی دستاویز کے مطابق پاکستانی معیشت حالیہ بحران سے نکل رہی ہے لیکن اسے سیاسی عدم استحکام سمیت متعدد خطرات کا سامنا ہے، تمام اہداف 5 سے 10 کی مدت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

ورلڈ بینک کے مطابق حکومت نےمالیاتی، توانائی، اور کاروباری شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جس کا مقصد معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنا ہے، تاہم ماضی کی ناکامیوں کی وجہ سے اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال 3.2 فیصد اور 2027 میں معاشی شرح نمو 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی 11.1 فیصد جبکہ اگلے سال 9 فیصد پر آنے کا امکان ہے، سال 2027 تک مہنگائی 8 فیصد کی سطح پر آسکتی ہے۔

اس سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.9 فیصد ہے جو اگلے سال 11 فیصد تک پہنچ جائے گا، سال 2027 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11.2فیصد کی سطح پر جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp