عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان واحد لیڈر ہیں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں اور ملک کو جوڑ سکتے ہیں، خدارا ان کی دانائی اور تجربے سے فائدہ اٹھائے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دوسرے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے اور جیل مینوئل کے مطابق انہیں سہولیات نہیں دی جارہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ اب بس بہت ہوگیا۔

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی اور منفی گروتھ ریٹ ہے، جو یہ کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے وہ میرے ساتھ بازار کا دورہ کرے، یہ سب جھوٹے دعویٰ کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز جہاں جاتی ہیں مسلح قافلے کے ہمراہ جاتی ہیں، حالات یہ ہیں کہ بلوچستان کے 8 اضلاع میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے نہ قومی ترانہ وہاں گایا جاتا ہے، وہاں گوریلا لڑائی ہورہی ہیں، بلوچستان جیسے باپردہ علاقے میں خواتین مہرنگ بلوچ کے ساتھ حقوق کے لیے باہر نکلی ہیں، بلوچستان کے ممبران ہمیں کہتے ہیں کہ آپ ہماری نمائندگی کریں، وہ خود بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا کہ 1970 میں جنرل یحییٰ خان نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر کچھ ہی وقت میں سقوط ڈھاکا ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتیں، اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کے واضح اکثریت حاصل کی مگر مینڈیٹ کو بدلا گیا اور ووٹ چوری کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کمشین بنا اور نہ ہی عدلیہ نے نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 78 پٹیشنز فائل کیں،ان پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت ملک میں ظالمانہ قوانین بنائے جارہے ہیں جس سے آوازیں بند کی جارہی ہیں اور آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، قوانین ایسے بنائے جائیں جو عوام اور اداروں کی بھلائی کے لیے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسئلہ دھاندلی زدہ انتخابات سے جڑا ہے، معیشت کا سب کو علم ہے کہ کیا صورتحال ہے، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک آگے نہیں جائے گا نہ ہی استحکام آئے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ اور جماعت ملک کو جوڑ سکتے تھے انہیں توڑا گیا، 8 فروری کو درندگی اور فسطائیت کی گئی، پتن نے ہوشربا رپورٹ جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا، جمہوریت سے محبت ظاہر کی، الیکشن کا دن تقریبا ٹھیک گزرا، لیکن اس کے بعد کاروائی ڈالی گئی، ہر پولنگ سٹیشن پر ڈبے کھولے گئے اور فارم 45 کو بدلا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی