چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں پریکٹس کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔
کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ جبکہ ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا
ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، جبکہ بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔