انسانی اسمگلنگ میں ملوث 436 ملزمان گرفتار کیے جا چکے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اب تک 436 اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سمندر کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور گجرات میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ زیادہ ہے، جسے روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سخت ایکشن لیا، اس سلسلے میں ایف آئی اے میں اصلاحات کی جارہی ہیں، انسانی اسمگلرز کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپ پہنچنے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آنے کی خبریں آئے روز سامنے آرہی ہوتی ہیں۔ حال ہی میں دو کشتیوں کو حادثات پیش آئے جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں انسانی اسمگلنگ کے عفریت سے نمٹنے کے لیے سینیٹ میں اہم بلز منظور، سخت سزائیں مقرر

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں، جبکہ غفلت برتنے پر ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے بھی ہٹایا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ