چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس

یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ ان کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے وی آئی پی لاؤنج چھوڑ کر عام انکلوژر کا انتخاب کیا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی کے لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟

چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، کیوں بھارت کی جانب سے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان پر نیوٹرل وینیو کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان