سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو پی ٹی آئی نے قانونی اور آئینی طور پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے وقت جنرل باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کی تھی، جنرل عاصم منیر کو مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا۔
یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت جانے کے بعد اب وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بدلا لینا ہوتا تو آرمی چیف کے لیے بہت ہی آسان تھا، لیکن اس نیک نیت شخص نے جمہوریت کو پروان چڑھایا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف اچھے نفیس انسان اور حافظ قرآن ہیں۔ حکومت نے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے تو کسی اور پر الزام نہ لگائے، یہ بڑی غلط بات ہے کہ فوج کے ساتھ بند کمروں میں جاکر معافیاں بھی مانگیں اور باہر جاکر گالیاں بھی دیں۔