علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت جانے کے بعد اب وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت جانے کے بعد اب وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو ریلیف کے لیے 6 سے 8 ماہ تک کچھ نظر نہیں آرہا۔

یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی اور بالآخر وہی ہوا، آج اس کارڈ سے ہوا نکل گئی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات، ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیے پنجاب میں کوئی نہیں ہے، یہاں سے کوئی نہیں نکلے گا۔ تحریک انصاف خود نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں۔ جو تحریک انصاف اس حکومت کو فارم 47 کی حکومت کہتی تھی اسی سے مذاکرات بھی کیے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ ملک آگے بڑھ رہا ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے، لیکن یہ سب کچھ پاکستان کے رونالڈو اور ان کی ٹیم کررہی ہے اس میں کسی جمہوری شخص کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس حکومت کے اندر بھی ایک شہزاد اکبر اور اعظم خان موجود ہیں اور وقت آنے پر سب کو معلوم بھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ سے پہلے عدلیہ کو ٹھیک کرنا ہوگا، فیصل واوڈا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اپیل میں جاکر بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں برقرار رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں