آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف پر مشتمل 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور ایئرپورٹ پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس

ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان چکی ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ دبئی میں کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp