چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے۔ کھلاڑی 2 دستوں کی صورت میں الگ الگ لاہور پہنچے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچا۔ کپتان اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ آج صبح 8 بجے لاہور پہنچا۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ پھر فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے کپتان کا اعلان بھی ہوگیا

12 فروری کو کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں مچل اسٹارک کا نام شامل نہیں تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کی ہے۔

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مچل اسٹارک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی حمایت کی ہے۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسٹارک کے فیصلے پر کہا کہ ہم مچل اسٹارک کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ

مچل اسٹارک نے ہمیشہ بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے لیے غیر معمولی کمٹمنٹ دکھائی ہے۔ ان کی غیر موجودگی یقیناً ایک بڑا نقصان ہے، مگر اس سے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

آسٹریلیا کے تینوں اہم فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی کے بعد اسپنسر جانسن، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس اور شان ایبٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آرون ہارڈی نے مارکس اسٹوئنس کی جگہ لی ہے جبکہ تنویر سنگھا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کوپر کونوولی کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس، جیک فریزر-مگرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپنسر جانسن، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم زامپا۔

ٹریولنگ ریزرو: کوپر کونوولی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی