کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا جس سے کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سے پرواز بھرنے والے طیارے کو حادثہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

حادثے کے وقت جہاز میں 80 مسافر سوار تھے جنہیں واقعے کے فوراً بعد جہاز سے ریسکیو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مسافروں کو الٹنے والے جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار تباہ شدہ جہاز پر فائر بریگیڈ سے پانی پھینک رہے ہیں۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے 2 رن ویز کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز الٹنے کا واقعہ خراب موسم اور رن وے پر برفباری کی وجہ سے پیش آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چمن کے 20 سے زائد دیہات کو ملانے والی روغانی روڈ مسائل کا شکار

لکی مروت: بچیاں تعلیم کے لیے ترس گئیں، کروڑوں کی عمارت موجود مگر دروازے بند

ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں، وزیراعلیٰ کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ

امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان، اسرائیل کی حمایت پر کانگریس کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پنجاب حکومت ق لیگ کو دینے کے معاہدے پر عملدرآمد ہوتا تو مریم آج وزیر اعلیٰ نہ ہوتیں، اب ان کے خلاف ن لیگ کے اندر دھڑا بن رہا ہے، غلام مصطفیٰ ملک

ویڈیو

چمن کے 20 سے زائد دیہات کو ملانے والی روغانی روڈ مسائل کا شکار

لکی مروت: بچیاں تعلیم کے لیے ترس گئیں، کروڑوں کی عمارت موجود مگر دروازے بند

ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں، وزیراعلیٰ کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ

کالم / تجزیہ

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟

اقبال اور سعودی عرب