چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپننگ بابر اعظم ہی کریں گے، ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے۔ بورڈ بابر سے مطمیئن ہے۔ اس لیے وہی مستقبل میں اوپننگ کرے گا۔

 کراچی میں نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہے۔ وہ پورے ردھم کے ساتھ  باؤلنگ کر رہے ہیں۔ انشااللہ کل کا میچ کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم جیت کے لیے پرعزم ہے۔  چیمپینزٹرافی نے میں کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے، اس لیے پوری قوم  کو آئی سی سی ایونٹ کو انجوائے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ہمیں کمزور سمجھا جاتا ہے، ہم میچ جیت جاتے ہیں۔ ہم سیکھنے کے موڈ میں ہیں۔ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے نتیجے میں اپنی کمزوریوں سے سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کل کے میچ میں وہ کمزوریاں نہیں ہوں گی۔  میچ آخری لمحے میں ہاتھ سے نکلتا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ اس کمزور پہلو پر قابو پائیں۔

یہ بھی پڑھیےنیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز سے شکست، کپتان محمد رضوان نے کس کو ذمہ دار ٹھہرایا؟

محمد رضوان نے کہا کہ  سینیئر کھلاڑیوں پر بوجھ زیادہ ہونا چاہیے۔ انہیں ذمہ داری لیتے ہوئے  پرفارم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات انفرادی کارکردگی سے پاکستان میچ جیتتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ جب  بھی کوئی ٹیم پاکستان آئی، اس دوران بھی اچھے نتائج دیے۔ یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔ میری اور بابر اعظم ہی کی خواہش نہیں ہے کہ کوئی ٹرافی جیتیں۔ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔ سب محنت کر رہے ہیں۔ بطور کپتان اس وقت خوش ہوتا ہوں جب  پوری ٹیم مل کر جیتے۔

یہ بھی پڑھیےچیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں،محمد رضوان

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری قوم دنیا میں سب سے زیادہ محنتی ہے۔ میں نے دوسری اقوام کو بھی دیکھا ہوا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہماری قوم ہی سب سے زیادہ محنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اختیار میں محنت ہے، وہ ہم کر رہے ہیں۔ ہم زیادہ محنت کریں گے تو اللہ تعالیٰ کامیابی دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp