آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی شامل؟

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کھلاڑی رمیز راجا اور وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی

اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے علاوہ دبئی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان

دوسری طرف آئی سی سی نے اس میگا یونٹ کے لیے والے بہترین کمنٹیٹریز کا اعلان کردیا ہے، جن میں ناصر حسین ، این اسمتھ ، این بشپ، روی شاستری ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، رمیز راجا، میل جونز، وسیم اکرم، سنیل گواسکر، ہارشا بوگلے، مائیکل ایتھرٹن، پومی بانگوا، سائمن ڈول، ڈیل اسٹین، بازید خان اور دنیش کارتک شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟