’ان کے پاس ہم سے زیادہ پیسہ ہے،‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کو فنڈنگ بند کردی

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا میں ووٹرز ٹرن آوٹ بڑھانے کے لیے امریکا کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے بنائے گئے ادارے ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشی اینسی‘ (ڈی او جی ای) کے مطابق امریکا کی طرف سے بھارت میں ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لیے 21 ملین ڈالرز کی فنڈنگ ہوتی تھی جسے بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم 21 ملین ڈالرز کا فنڈ بھارت کو کیوں دے رہے ہیں؟ ان کے پاس ہم سے زیادہ پیسہ ہے، انڈیا دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والا ملک ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کو نئی ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شیئنسی (ڈی او جی ای) کا سربراہ مقرر کیا ہے جس کا مقصد امریکی وفاقی حکومت کے زائد اخراجات میں کمی اور غیرضروری آپریشنز بند کرنا ہے۔

ڈی او جی ای نے بھارت کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش اور نیپال میں امریکا کی جانب سے مختلف شعبوں کو کی جانے والی فنڈنگ بھی بند کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟