پاکستان کے کھلاڑی فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہوکر گراونڈ سے باہر چلے گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی فخر زمان زخمی ہوگئے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کے اوپنر وِل ینگ کے شاٹ کا پیچھا کرتے ہوئے گرگئے جس کے بعد ان کے جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی
زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ان کی جگہ کامران غلام نے لی۔
پی سی بی نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز فخر زمان کے پھٹوں میں موچ آنے پر ان کا معائنہ کررہے ہیں اور ان کے بارے میں مزید تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔
پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔














