چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کی عمرہ ادائیگی

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر محمد سراج نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

محمد سراج نے مسجد الحرام سے اپنی تصویر سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے ’الحمد للّٰہ‘۔

عمرے کی ادائیگی پر بھارتی فاسٹ بولر کو ان کے مداح مبارکباد دے رہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019  اور 2022 میں  بھی سراج عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد سراج چیمپئنر ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ہرشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp