چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی
دوسری جانب پاکستان کے لیے بری خبر ہے کہ جارح مزاج بلے باز فخرزمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے کیوں کہ وہ دوران فیلڈ زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
Clarification on this: Fakhar can indeed NOT open the innings, unless it ends after 6:25.
But if the innings ends at, say 6, he cannot come in for the first 25 minutes of the second innings. #PakvsNZ https://t.co/GTPrsBBtTv
— Danyal Rasool (@Danny61000) February 19, 2025
رولز کے مطابق اگر میچ کی پہلی اننگز 6 بجے ختم ہوتی ہے تو فخرزمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے اور انہیں 5ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا پڑے گا، پاکستان کی جانب سے اوپننگ بابراعظم اور سعود شکیل کریں گے۔
یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی فخر زمان زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان انجری کا شکار
فخر زمان نیوزی لینڈ کے اوپنر وِل ینگ کے شاٹ کا پیچھا کرتے ہوئے گرگئے جس کے بعد ان کے جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی۔
زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ان کی جگہ کامران غلام نے لی۔