سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔
Quaid Muhammad Nawaz Sharif met with the Prime Minister of Saudi Arabia, Crown Prince Muhammad bin Salman. Maryam Nawaz Sharif was also present in the meeting. The leaders discussed 🇵🇰🇸🇦 brotherly relations. @NawazSharifMNS expressed good wishes for the Saudi Arabian leadership. pic.twitter.com/2ywvviSIcl
— PMLN (@pmln_org) April 21, 2023
محمد بن سلمان اور نواز شریف کے مابین ہوئی ملاقات مثبت رہی۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں، اس دوران پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پربات چیت ہوئی۔
مریم اور نگزیب کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بھی بات چیت ہوئی اور نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف 12 اپریل کو شاہی خاندان کے کی خصوصی دعوت پر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے۔ اس دورے میں مریم نواز اور نواز شریف کا خاندان بھی وہیں موجود رہا ہے۔














