’عمران خان کو رہا کرکے پاکستانی ٹیم کو گرفتار کرلیں‘، نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین برہم

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان پورا نہ کر سکا۔

پاکستان کی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین پاکستانی ٹیم پر خوب تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان کو پاکستانی گراؤنڈ میں تیسری بار ہرایا ہے، ایک بار لاہور، 2 بار کراچی۔ پہلے 78 رن سے ، پھر 5وکٹوں سے، آج 60 رن سے۔ مانیں نہ مانیں پاکستان کی کمٹمنٹ کمال  کی ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر پاکستان بولنگ اچھی کرے تو بیٹنگ بری کرتا ہے اور اگر بیٹنگ اچھی کرے تو فیلڈنگ نہیں کرتا۔ صارف نے لکھا کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مسئلہ ہے۔

صحافی اسد علی طور لکھتے ہیں کہ پاکستان نے میزبانی کا حق ادا کردیا ہے۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار گیا، انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پیکا ایکٹ کے بعد مُثبت رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

مغیث علی نے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا مایوس کن آغاز، شاہین اونچی اڑان نہ بھر سکے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی، بھارت اور پاکستان کا میچ اب ناک آؤٹ ثابت ہوسکتا ہے۔

حرا خان نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کی ہار کی وجہ کون بنا ؟

شازیہ نامی صارف نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم کو گرفتار کر لیں۔



ایک ایکس صارف نے میم شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا‘۔

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم اپنے لیے کھیلا ہے یا پاکستان کے لیے؟ انہوں نے کہا کہ جب بابر اعظم کو ہم کچھ بولتے ہیں تو کہتے ہیں ہم غدار ہیں، کیا بابر اعظم بڑا ہے یا پاکستان؟

 واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا دوسرا میچ رویتی حریف انڈیا کے خلاف 23 فروری کو دبئی میں کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟