چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانیوالے پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے مذکورہ میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پہلی مرتبہ اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان انجری کا شکار

فخر زمان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اس ملک کے ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 https://Twitter.com/FakharZamanLive/status/1892500493173219703?mx=2

’بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، موقع کے لیے مشکور ہوں۔‘

مزید پڑھیں:فخر زمان کو کونسی بیماری ہوگئی تھی جس نے ان کا 10 کلو وزن کم کردیا، اوپنر نے سب بتادیا

ایکس پر اپنے پیغام میں فخرزمان کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اب وہ گھر سے پاکستانی ٹیم میں اپنے ساتھیوں کی پشت پناہی کروں گا، نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ یہ تو صرف شروعات ہے، واپسی اس دھچکے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع

72 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے 29 سالہ امام الحق کو فخر زمان کی انجری کی وجہ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

کسی بھی کرکٹر کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp