معروف اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کی فلم ’قلفی‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور ہے۔
فلم میں شہروز سبزواری، شامل خان، جاوید شیخ، معمر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، سعیدہ امتیاز، مریم انصاری، لیلیٰ دستان، بابر علی، ولی حمید علی خان، مشہود قادری، ازمی، محمود اسلم اور فیصل نقوی جیسے سپر اسٹارز شامل ہیں۔
View this post on Instagram
فلم کا ٹیزر ایڈونچر سے بھرپور کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے۔ ٹیزر کے علاوہ فلم کا ایک گانا بھی منظرِ عام پر آیا ہے جسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔
ٹیزر سامنے آنے کے بعد صارفین شہروز سبزواری اور سعیدہ امتیاز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی وجہ اس میں فلمائے گئے چند مناظر ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ڈریسنگ ہمارا کلچر نہیں ہے، جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ فلم بھی فلاپ ہی ہو گی۔
فلم کے پروڈیوسر مشہود قادری کہتے ہیں فلم قلفی صرف ایک فلم نہیں یہ ایک تجربہ ہے اور ہم شائقین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے پراسراریت، رومانس، ایکشن اور مزاح سب ایک چھت تلے اکھٹا کر کے دکھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری مکمل ہے اور یہ جلد ریلیز کی جائے گی۔