کبریٰ خان اور گوہر رشید پاکستان کے 2 معروف اداکار ہیں جو اس وقت اپنی شادی کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جوڑی کے نکاح کا اہتمام مکہ مکرمہ میں کیا گیا تھا، ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، دونوں اداکاروں نے 10 سال کی گہری دوستی کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی محبت شادی میں کیسے بدلی، ناصر ادیب کا انکشاف
شوبز برادری اور ان کے مداح اداکاروں کی شادی پر خوش اور پرجوش ہیں، اب اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
گوہر اور کبریٰ اپنی سادہ اور خوبصورت نکاح کی تقریب میں شاندار لگ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل
جمعے کے روز دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے کئی دوست شریک ہوئے۔
تقریب میں شہزاد شیخ، حنا میر، عائشہ خان، مومل شیخ اور دیگر کو دیکھا گیا۔ کبریٰ خان نے تقریب میں ہلکے سبز رنگ خوبصورت لباس پہنا تھا، جب کہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض پہنی تھی اور ایک خوبصورت شال کندھوں پر لٹکا رکھی تھی۔
دونوں اداکار اور ان کے اہلخانہ اس پرمسرت موقعے پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے جبکہ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں جو جوڑی کے مداحوں کو بھا گئی ہیں۔