آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 352 رنز کا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز بنائے تھے، تاہم جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں 350 سے زیادہ کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
اس میچ کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ مجموعی اسکور بنا دیا۔ دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 707 رنز بنائے۔
اس سے قبل 2017 میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 643 رنز بنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
آج کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں 350 رنز بنانے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ آسٹریلیا 350 سے زیادہ کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔