اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔

پولیس کے مطابق سیرینا روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فیض آباد سے آتے ہوئے جناح ایونیو استعمال کریں جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔

بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کو کلب روڈ، فیض آباد ایکسپریس ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والی ٹریفک شکر پڑیاں روڈ استعمال کرسکتی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp