’بیٹا میچ دیکھنے دبئی چلا گیا لیکن جیل میں والد سے ملنے نہ آسکا‘، قاسم خان کی دبئی اسٹیڈیم سے تصاویر وائرل

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں قومی ٹیم ایونٹ سے تقریباً باہر ہوگئی۔

اس شکست کے بعد قومی ٹیم پر ہر طرف سے تنقید ہورہی ہیں، تاہم اسی دوران ایک اور تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اس میچ میں دکھائی دیے اور ان کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں۔

قاسم خان کی دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ فین اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے بھی ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ قاسم خان کی اسٹیڈیم میں موجودگی پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

فیصل خان لکھتے ہیں کہ والد موت کی چکی میں بند ہے لیکن بیٹا پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لیے برطانیہ سے دبئی پہنچ گیا۔

تیمور نامی صارف نے قاسم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے حامی صارف کرکٹ کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ عمران خان کا بیٹا خود دبئی میں کرکٹ کیچ سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔

قاسم خان کی شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر دیکھ کر ایک صارف نے لکھا کہ یو ٹیوبر عمران ریاض کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی بیرک میں کیڑے مکوڑے چھوڑ دیے گئے ہیں اور انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے لیکن آج انہی عمران خان نے صاحبزادے ایک ایسے شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جسے پوری پی ٹی آئی باجماعت گالیاں دیتی ہے۔

سعد قیصر نامی صارف لکھتے ہیں کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ عمران خان کا بیٹا میچ سے لطف اندوز ہونے دبئی گیا تھا لیکن جیل میں قید اپنے والد سے ملنے پاکستان نہیں آیا، صارف نے مزید لکھا کہ غریبوں کے بچے عمران خان کے لیے جیل کیوں جائیں جب کہ ان کے اپنے بچے آنے کو تیار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp