چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈویژنل کمشنرز کو رمضان میں اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے بیس لائن ڈیٹا تیار کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: مستحق خاندانوں کے لیے رمضان اور عید پیکیج منظور
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ 24 فروری کو اشیا کی قیمتوں کو بطور بیس لائن ڈیٹا لیا جائے گا اور رمضان کے دوران اشیا کی قیمتوں کا موازنہ بیس لائن سے کیا جائے گا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عوام کو رمضان کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، انہوں نے انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔