’نیا ٹیلنٹ آزمایا جائے، بابراعظم بھارت کے خلاف ایک میچ نہیں جتوا سکا‘، محمد حفیظ کی تنقید

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے ہیں لیکن وہ آج تک بھارت کے خلاف ایک میچ نہیں جتوا سکے۔ وہ اب تک سینا ممالک میں کبھی مین آف دی سیریز نہیں رہے۔ آج تک آسٹریلیا میں اس کے خلاف ایک میچ نہیں جتوایا۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ جن کھلاڑیوں پر ہمارا تکیہ تھا وہ پاکستان ٹیم کے لیے کارکردگی نہیں دکھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی برسوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں اور کارکردگی دکھانے کے باوجود چانس ملنے کے منتظر ہیں انہیں آزمایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستانی شکست پر شعیب ملک نے کونسا گانا گایا؟

واضح رہے کہ دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ٹیم پورے 50 اوورز کھیلنے میں ناکام رہی، اور 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ جواب میں بھارت نے ہدف 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بھی نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔

قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ بھاری مارجن سے ہار جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟