وزیراعظم کا منگل سے ازبکستان کا دورہ، اہم معاہدے بھی ہونگے

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف امنگل سے ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر شوکت مرزایوف کی ملاقات ہو گی اور اس دوران سرمایہ کاری، تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ یہ دورہ ازبکستان کے صدر  کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ ازبکستان کے دورے کے دوران دو طرفہ تعاون  کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیے: پاک آذربائیجان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف  پاکستان، ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے جس میں فورم میں دونوں ملکوں کی تاجر برادری بھی شرکت کرے گی۔

وزیراعظم کا دورہ ازبکستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp