چیف جسٹس پاکستان کا ڈی آئی خان جیل کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سنے

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے۔

یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحات: چیف جسٹس کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں 9 مئی واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ بھی شامل

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف بیرکس کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل معلوم کیے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کو میسر صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کا دورہ ریفارمز پالیسی کاحصہ تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ٹانک اور وزیرستان سے ضلعی عدلیہ کے ججزنے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اصلاحات ترجیح ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان