جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ میں 2 میچز کھیلے گئے جن میں اولمپیا /اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔
جناح پولو فیلڈز میں ہائی گول سیزن کا سب سے بڑا ایونٹ جاری ہے جس کو فاطمہ گروپ نے سپانسر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟
پہلے میچ میں اولمپیا /اے زیڈ بی نے زبردست مقابلے کے بعد ایچ این کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔
اولمپیا /اے زیڈ بی کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے 2، احمد زبیر بٹ، لوچواگارے اور نویلو اسٹاڈا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایچ این کی طرف سے 2 گول حمزہ مواز خان اور ایک گول حیدر نسیم نے سکور کیا۔
دوسرے میچ میں ایف نے چھٹے چکر میں سڈن ڈیتھ پر ڈی ایس ٹیم کو 9-8 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: جشنِ آزادی پاکستان پولو کپ کا آخری اور دلچسپ مقابلہ
ایف جی کی ٹیم نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم بن گئی۔ ایف جی کی طرف سے راول لیپلاسیٹ نے پانچ گول، نکلوس رئیوز اور راجہ میکائل سمیع نے 2، 2گول کیے۔
ڈی ایس کی طرف سے لا ابی لینڈا نے5، میکس چارلٹن نے 3 گول کیے۔ 2 کو دو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کو ہوگا۔