ملازمت پر بحالی کیخلاف اپیلوں سے پریشان شہری کی خودسوزی کی کوشش

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ایک شہری نے خودسوزی کی کوشش کی ہے، جہاں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مجروح سائل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ سائل آصف جاوید خانیوال کا رہائشی ہے، جسے نجی کمپنی نے 2016 میں ملازمت سے برطرف کردیا تھا، تاہم 2019 میں لیبر کورٹ نے آصف کی برطرفی کو کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 4 افراد کی مبینہ خود سوزی کا واقعہ قتل ہے، تحقیقات کی جائیں، رشتہ داروں کا مطالبہ

نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا جہاں سے 23 نومبر 2020 کو نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی گئی تھی، جس کے خلاف مذکورہ کمپنی نے دسمبر 2020 میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

آصف جاوید کی ملازمت پر بحالی کے فیصلے کیخلاف کمپنی کی دائر کردہ اپیل 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، مذکورہ کیس کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں بجلی کے ہوشربا بلوں اور مہنگائی کے ستائے شہری کا اقدام خود سوزی

خود سوزی کے اس واقعے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل