فلسطینی بھائیوں کی مدد، مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جماعتی کارکنوں اور پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں، آج ان کی حماس کے سابق سربراہ ڈاکٹر خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہم وطنوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی

ترجمان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، اور کہاکہ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہاکہ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے منتظر ہیں، ان کو دوائیوں، خیموں اور راشن کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی کہ جے یو آئی کارکنان اور عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے 602 فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی، حماس کا شدید ردعمل

واضح رہے کہ گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی حماس کی مرکزی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی ابرار احمد اور حماس رہنما ڈاکٹر ظہیر ناجی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp