غیرملکی ٹیموں کی آمدورفت کے باعث اسلام آباد کی کن سڑکوں پر آج روٹ لگے گا؟

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیض آباد، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔

روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل اور ٹریفک سست روی کا شکار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روٹ لگنے کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں اور کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایکسپریس ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل اور پارک روڈ کا استعمال کریں جبکہ روٹ کے دوران اسلام چوک اور آئی جے پی روڈ کھلے رہے گے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: غیرملکی ٹیموں کے آمدورفت کے دوران آج رات کن شاہراہوں پر روٹ لگائے جائیں گے؟

دوسری طرف بی 17، بی 15 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔ بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔

ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرسکتی ہے اور ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp