سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کا بل 21 لاکھ روپے سے زیادہ آنے پر صارف نے خود سوزی کی دھمکی دیدی
ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیے: حکومت کا کمرشل اور گھریلوں صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔