برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلمانوں کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں اس اقدام کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے۔
King Charles helps package dates for Muslims to eat as the first food to break their fast at sunset during Ramadan.
England is a muslim country now. pic.twitter.com/RXZFsJx8oE
— JohnRocker (@itsJohnRocker) February 26, 2025
واضح رہے کہ رائل جوڑے نے کارنبی اسٹریٹ پر واقع ریسٹورنٹ دارجیلنگ ایکسپریس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے اور برطانوی مسلم خواتین سے ملاقات کی، اس دوران ریسٹورنٹ نے رمضان کے مقدس مہینے میں خیرات کے لیے کھانے پکانے کا عہد کیا۔
اس موقع پر ملکہ کمیلا نے ریسٹونٹ کے کچن میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے عملے کے ساتھ بریانی کے باکس بھرنے میں مدد کی اور شاہ چارلس نے اس میں ملکہ کا ساتھ دیا۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو بتایا گیا کہ کچھ کھانا محل بھی بھیجا جائے گا جس پر انہوں نے پر جوش ہو کر پوچھا کہ کیا یہ چکن اور اصلی باسمتی چاول ہیں، اور یوں ظاہر کیا جیسے وہ بعد میں اس کھانے کا لطف اٹھائیں گے۔