ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں نے حلف اٹھا لیا۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک سمیت کم ازکم 13 نئے وزرا، 11 وزرا مملکت اور 3 مشیران شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، سب سے نمایاں چہرہ کون سا ہوگا؟
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔کابینہ میں نئے آنیوالے مشیروں کے بھی نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
کابینہ میں شامل ہونے وفاقی وزرا:
حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، علی پرویز، شیزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ۔
وزرا مملکت:
بیرسٹر عقیل، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیل داس، طلال چوہدری، عبدالرحمان کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شازرہ منصب، عون چوہدری، وجیہہ قمر۔
مشیران:
محمد علی، ڈاکٹر سید توقیر، پرویز خٹک
ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ طارق فضل چوہدری کو صحت جبکہ مصطفی کمال کو میری ٹائم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں حنیف عباسی چند دن قبل لاہور میں رہلوے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاق کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ کی توسیع کی ہدایت کی ہے جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان کو بھی اہم حکومتی زمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
جمعرات کو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجئینر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں گلگت بلتستان انتخابات میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا تنظیم کے صدر نے گلگت بلتستان انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی۔
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو صوبے کے اضلاع کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ملاقات میں میاں نوازشریف نے گلگت بلتستان انتخابات کرنے کے لیے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی جبکہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا حکم د
نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔