رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کو پشاور میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
مزید پڑھیے: استقبالِ رمضان، اے آئی سافٹ وئیر جو پاکستانی خواتین کو کھانا بنانے کی بے شمار تراکیب بتاتے ہیں
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔











