وزیراعظم پاکستان کے مزید 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کردی گئی۔ معاونین خصوصی کو وزیرمملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کے 27 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، کون کون سے نئے چہرے شامل ہیں؟
جن افراد کی بطور معاونین برائے وزیراعظم تعیناتی کی گئی ہے ان میں ہارون اختر، حذیفہ رحمان، مبارک زیب اور طلحہ برکی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ہی ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والے نئے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں نے حلف اٹھا لیا۔
مزید پڑھیے: پرویز خٹک وفاقی کابینہ میں شامل، کیا سابق وزیراعلیٰ و وزیر وفاع کا مشیر بننا تنزلی ہے؟
وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک سمیت کم ازکم 13 نئے وزرا، 11 وزرا مملکت اور 3 مشیران شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔