پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ اور فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز ہوں گے، جن میں 13 مئی کو کوالیفائر بھی شامل ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچز کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے، جن میں 2 ہفتہ وار تعطیل والے دن اور ایک یوم مزدور (لیبر ڈے) پر کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تمام فارمیٹس اور پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر موقع نہیں دیا جارہا، ساجد خان

کراچی کنگز، جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح رہی، 12 اپریل کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنرز اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر میدان میں اترے گی۔ ملتان سلطانز، جو چھٹے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے، 22 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف اپنا پہلا ہوم میچ کھیلے گی۔

نئے تعمیر شدہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے میچز کا آغاز 24 اپریل کو ہوگا، جب 7ویں اور 8ویں ایڈیشن کی چیمپیئن لاہور قلندرز اپنے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔

پشاور زلمی، جو 2017 میں پی ایس ایل چیمپیئن بنی، اپنے 5 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ چوتھے ایڈیشن کی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی اسٹیڈیم میں اپنے 5 میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہمیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے عالمی سطح پر ایک نمایاں حیثیت حاصل کی ہے اور پاکستان کے بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے ایونٹ میں نہ صرف عالمی معیار کے بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے بلکہ شائقین کو کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 34 سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ پی ایس ایل کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے تحت، ہم پشاور میں ایک نمائشی میچ کی میزبانی کر رہے ہیں جو شہر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایلیمنیٹرز 14 اور 16 مئی کو اسی مقام پر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ