نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ٹلسی گببارڈ نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے 100 سے زائد اہلکاروں کو حکومت کے ایک محفوظ چیٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے واضح طور پر فحش جنسی بات چیت کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ چیٹ سسٹم حساس معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر کی خواتین سیاستدان، اداکارائیں فحش ویب سائٹ کا شکار
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گببارڈ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان اہلکاروں کا نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ٹول کا استعمال اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے جو پیشہ ورانہ معیار اور اصولوں کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں فحاشی میں ملوث تھیٹر اداکاروں اور رقاصاؤں پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ
گببارڈ نے کہا کہ میں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان سب کو برطرف کردیا جائے اور ان کی سیکیورٹی کلیئرنس کو بھی منسوخ کر دیا جائے۔
نیشنل انٹیلی جنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گببارڈ نے ایک میمو جاری کیا تھا جس میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ان اہلکاروں کی شناخت کریں جو غیر اخلاقی، فحش اور جنسی چیٹ رومز میں حصہ لے رہے تھے۔














