چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 29.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلش ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی جب اوپننگ بیٹر فل سالٹ 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد جیمی اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پھر بیٹرز وکٹ پر آتے اور جاتے رہے، اور 38.2 اوورز میں پوری ٹیم 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

آج کے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ جوفرآرچر 25 اور بین ڈکٹ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر اور مارکوینسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہاراج 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

جنوبی افریقہ کی جانب سے وین ڈر ڈوسین 72 رنز کی نمایاں اننگز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ کلاسن نے 64 رن کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ رائن رکلٹن 27 اور ڈیوڈ ملٹر نے 7 رنز اسکور کیے، جبکہ ٹرسٹن اسٹبز بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عادل رشید ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے گروپ بی سے آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

آج اگر انگلینڈ 207 رنز سے فتح حاصل کرتا تو افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔ جبکہ انگلینڈ کی پہلے ہی ٹرافی سے باہر ہوچکی ہے، آج جنوبی افریقہ کے خلاف ان روایتی گروپ میچ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟