شہری تشدد کیس: شاہ زین مری کے گارڈز کا جسمانی ریمانڈ منظور، مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے، پولیس

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف قوم پرست رہنما گزین مری کے بیٹے شاہ زین مری اور اس کے گارڈز کی جانب سے کراچی میں شہری پر تشدد کرنے کے کیس میں گرفتار 5 گارڈز کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اور اس دوران تفتیشی آفیسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ گرفتار 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی، سرعام غنڈہ گردی کرنیوالا بااثر شخص گرفتار کیوں نہیں ہوسکا؟

گرفتار ملزمان کے وکیل نے کہاکہ شاہ زین مری کوئٹہ میں بیٹھا ہے اور اس کا ساری دنیا کو پتا ہے لیکن اسے گرفتار نہیں کیا جائےگا۔ پولیس میں اتنا دم بھی نہیں کہ شاہ زین مری یہاں بھی آکر کھڑا ہو تو اسے گرفتار کرسکے۔

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنے والے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ضلع جنوبی اسد رضا نے کہاکہ شاہ زین مری 19 فروری کو حب سے کراچی آیا، اس کا روٹ پلان حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہ زین کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے، گزشتہ رات مرکزی ملزم کے دوست کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم شاہ زین بلوچستان فرار ہوچکا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں شہری پر تشدد کا کیس: ’اصل ملزم سامنے بھی آئیں تو نہیں پکڑیں گے‘

واضح رہے کہ شاہ زین مری نے اپنے گارڈز کے ہمراہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ میں شہری برکت سومرو پر تشدد کیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل