کراچی، سرعام غنڈہ گردی کرنیوالا بااثر شخص گرفتار کیوں نہیں ہوسکا؟

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی فوڈ اسٹریٹ میں بااثر شخص کے ہاتھوں شہری پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق کراچی بوٹ بیسن کے علاقے میں واقع فوڈ اسٹریٹ پر شاہ زین نامی شخص نے شہری پر اپنے گارڈز کے ہمراہ تشدد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

شہری پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے کراچی ڈیفینس کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی گئی۔

اسی دوران فیز  8، خیابان فیصل پر لگائے گئے پولیس ناکے کو دیکھ کرملزم  شاہ زین ناکے کے قریب اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ملزم شاہ زین کے زیر استعمال اور واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے  جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل: تشدد اور زندہ جلانے سے پہلے مبینہ قاتل کی فلمی ولن جیسی حرکتیں

کراچی پولیس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ