گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں آئے روز کے ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر متاثرہ خاندان کو زمین کا ایک پلاٹ دیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر لاٹری کے ذریعے پلاٹوں کی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: گورنر کامران ٹیسوری کا بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلڈرز اسی دن پلاٹ کی فائل متاثرہ خاندان کو پیش کریں گے۔
گورنر سندھ نے سماج میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنی اولاد کی نگرانی کریں۔
اس موقع پر گورنر نے انکشاف کیا کہ مارکیٹ میں 32 اقسام کی منشیات فروخت کی جارہی ہے اور ان کے سدباب کے لیے گورنر ہاؤس میں خصوصی انسداد منشیات سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری فوری عہدے سے مستعفی ہوں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی بھرپور اور شفاف طریقے سے تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔