اسپنر ابرار احمد کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل، ویرات کوہلی سے متعلق کیا کہا؟

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سامنا کرنے کے بعد ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں مایہ ناز بلے باز کے لیے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ میں بھارت بمقابلہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 میچ کے ایک وائرل لمحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، 26 سالہ پاکستانی بولر نے ویرات کوہلی کو اپنا ’بچپن کا ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے اسٹار کرکٹر کی شائستہ شخصیت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:ابرار احمد چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

’اپنے بچپن کے ہیرو ویرات کوہلی کو بولنگ کرنا، ان کی جانب سے سراہے جانے پر شکرگزار ہوں، ایک کرکٹر کے طور پر ان کی عظمت بطور انسان ان کی عاجزی سے ہم آہنگ ہے، میدان کے اندر اور باہر ایک حقیقی مثال۔‘

بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کی دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، پاکستان کے خلاف حال ہی میں دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ابتدائی میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار سنچری بنا کر بھارت کو 6 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

مذکورہ روایتی حریفوں کے مابین اس میچ کے دوران، ابرار احمد اور ویرات کوہلی دونوں نے اس مصافحہ کیا جب اسپن بولر نے اپنا 10 اوورز میں 28 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے اپنا اسپیل مکمل کیا تھا۔

اس میچ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے اچھی فارم میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی بلے باز شبمن گل کو ایک زبردست گیند پر کلین بولڈ کرکے سب کو حیران کردیا تھا، تاہم اس موقع پر انہوں نے شبمن گل کو باہر جانے کا جس طرح اشارہ کیا، اس پر بھی بڑی تنقید ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘