سعودی عرب نے اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل روک دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ جانے والے امدادی قافلے روکے جانے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
سعودی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو بلیک میلنگ اور اجتماعی سزا کا ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی انسانی قانون کے اصولوں پر براہ راست حملہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب فلسطینی عوام شدید انسانی بحران کا شکار ہیں۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکے، بین الاقوامی احتسابی نظام کو فعال کرے، اور غزہ تک امداد کی مستقل فراہمی کو یقینی بنائے۔














