ضروری ترامیم کرنے پر فیفا نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھالی

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی جانب سے کامیاب آئینی ترامیم کے بعد اتوار کو پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر سے پابندی اٹھالی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟

گزشتہ ہفتے لاہور میں منعقدہ ایک غیر معمولی کانگریس میں پی ایف ایف کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد فٹبال کی اعلیٰ ترین باڈی نے معطلی واپس لے لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کے رکن شاہد کھوکھر نے اس پیشرفت کی تصدیق کی اور فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کا پاکستان فٹبال کے لیے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شاہد کھوکھر نے کہا کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں ترامیم منظور ہونے کے بعد معطلی ختم ہوئی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن اجلاس کے دوران کانگریس کے اراکین نے اس بات کی توثیق کی کہ فیفا کی تجویز کردہ ترامیم کو قبول کرنا پاکستان فٹبال کے بہترین مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل ترک صدر اردوان کی پارٹی میں شامل

یاد رہے کہ فیفا نے معطلی کا اعلان کرتے ہوئے، اس کے خاتمے کو  فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پیش کردہ پی ایف ایف کے آئین کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp