فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فیفا نے پی ایف ایف نے معطلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم کے ورلڈ کپ میں پہنچنے کے امکانات پر قومی کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کا تبصرہ

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کردیا ہے اور پاکستان کی ٹیموں پر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عاٸد کردی ہے۔ معطلی کے سبب پاکستان کو فیفا سے ملنے والے فنڈز کی فراہمی بھی معطل ہوجائے گی۔

فیفا نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کی معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری نہیں دے دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: ‎فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے لیے کیسے خوشیاں لے کر آرہا ہے؟

یاد رہے کہ فیفا کی جانب سے پی ایف ایف کو پہلی بار معطل نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل اپریل 2021 میں فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اس وقت معطل کیا تھا جب اشفاق حسین گروپ نے پی ایف ایف کے دفاتر پر قبضہ کرلیا تھا۔ پی ایف ایف پر پابندی جون 2022 میں ختم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف کو اپنے آئین میں خصوصاً انتخابی عمل سے متعلق شقوں میں ترامیم کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم پی ایف ایف کی منتخب کانگریس نے ان ترامیم کو مسترد کردیا تھا جس کے نتیجے میں یہ معطلی عمل میں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ