ایف16 لڑاکا طیاروں، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشق ’اناتولین ایگل 2023 ‘میں شرکت کے لیے ترکیہ کے تیسرے مین جیٹ بیس قونیہ پہنچ گیا۔ ترک فضائیہ کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی فضائی مشق اناتولین ایگل کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے۔
’اناتولین ایگل 2023 ‘ مشق کا مقصد ایک حقیقت پسندانہ ماحول میں عسکری صلاحیتوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ مشق میں شریک ممالک کو مشترکہ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مشق شرکاء کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔