چیمپیئنز ٹرافی 2025: کرکٹ شائقین کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مفت افطار باکس دیے جائیں گے

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رمضان المبارک کے دوران کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوبصورت اقدام کیا ہے اور 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران تماشائیوں کے لیے مفت افطار باکس کا اعلان کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ کو دیکھنے والے شائقین کو مفت افطار باکس دیا جائے گا۔ صرف میچ ٹکٹ دکھانے والے تماشائیوں کو جوس اور ایک مِنی پیزا پر مشتمل پیکج ملے گا، تاکہ وہ میچ کے دوران افطار کے لیے بے فکر ہو کر کھیل کا لطف اٹھا سکیں۔

افطار کے علاوہ، شائقین کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران اسٹیڈیم کے اندر مختلف کھانے پینے کی اشیا خریدنے کا بھی موقع ملے گا۔ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور افطار کا وقت 6:05 بجے ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور کا وہ رمضان دسترخوان جس کے لیے بھارت سے بھی صدقات آتے ہیں

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2025 کا ایڈیشن 8 سال کے وقفے کے بعد آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی واپسی ہے، آخری ٹورنامنٹ 2017 میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں شکست دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے احسن اقدام سے قبل ایمرٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں رمضان کے دوران کرکٹ انجوائے کریں، افطار کی فکر چھوڑ دیں، افطار باکس روزے داروں کو نشستوں پر ہی فراہم کردیا جائے گا۔

اعلان کیا گیا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کرکٹ فینز چاہے جنرل اسٹینڈ میں بیٹھے ہوں یا پھر پریمیئر اسٹینڈ میں، چاہے پویلین اور پلاٹینیم اسٹینڈ سے میچ سے لطف اندوز ہورہے ہوں، سب روزے دار فینز کو افطار باکس فراہم کردیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل