محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی کی ٹی20 کرکٹ اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید

انہوں نے کہاکہ ہم نے تبدیلیاں اس لیے کی ہیں کہ ایسے کھلاڑی آگے آئیں جو پریشر سے آزاد ہو کر شارٹس کھیلیں گے اور زیادہ اسکور کریں۔

عاقب جاوید نے کہاکہ بابر اعظم کو ٹی20 اور شاہین شاہ کو ون ڈے سے ڈراپ کرنے کا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ ہم نے ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا ہے۔

انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کرکٹرز ٹی20 میں جارحانہ مزاج اپنائیں، اور اسی لیے چند فیصلے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 جبکہ شاہین شاہ اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’ سوشل میڈیا پر مہم چلاؤ اور ٹیم میں آجاؤ‘، پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں پر صارفین کے تبصرے

قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی بدستور محمد رضوان کریں گے، جبکہ ٹی20 کا کپتان سلمان علی آغا کو بنا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن